راشد نسیم ایک دن میں 9 ریکارڈ توڑنے میں
کامیا ب آج مزید 11 ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی جاۓ گی
راشد نسیم کے ریکارڈ کی تعداد 110 ہوگئ
راشد نسیم کی جانب سے آج ماشل آرٹس کیٹیگری میں ریکارڈ
توڑنے کا سلسلہ جاری رہا راشد نسیم آج 9 عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہیے جس میں
دو ریکارڈ انڈیا کے بھی تھے
راشد نسیمُ نے آج پنچ کیٹیگری میں دو
عالمی ریکارڈ بنایے جبکہ دو ریکارڈ لاٹھی
ایک ریکارڈ بلون برسٹنگ کیٹگری ایک ریکا راڈ نی اسٹرائیک ایک ریکارڈ کہنی کے ساتھ
اخروٹ توڑنے کا بنایا ایک ریکارڈ ایلبو اسٹرائیک اور ایک ریکارڈ فائر اسٹف کیٹیگری
میں بنایا
تفصیلات کے مطابق
پہلے ریکارڈ میں ہاتھوں پر باکسنگ گلو
پہن کر 398 کے مقابلے میں 350 مکے برسا کر انگلینڈ کا ریکارڈ توڑا
ایک اور پنچ کیٹیگری میں ہاتھوں میں 1
کلو وزن پکڑ کر 161 مکے مارنے کا ریکارڈ 171 مکے مار کر توڑ دیا یہ ریکارڈ پاکستان
کے پاس تھا
تیسرے ریکارڈ میں 160 کے مقابلے میں 172
اخروٹ کہنی سے توڑے
چوتھے ریکا رڈ میں 3 منٹ میں انڈیا کے
چنے شرما کا ریکارڈ توڑا جنھوں نے 3 منٹ میں 820 کہنیاں ماری تھی راشد نسیم نی 882
کہنیوں کے وار کیے اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا
پانچویں ریکارڈ میں امریکہ کے اجوال
شرمہ کے 5 کلو وزن باندھ کر ایک منٹ میں 83 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑا
اور 88 مرتبہ گھٹنے مارے
پریکارڈ نمبر 6 میں غبارے کو مکوں کی مدد سے پھاڑنا تھا راشد نسیم
نے کامیابی سے ایک منٹ میں 100 غبارے پباڑ دیے اس سے پہلے یہ ریکارڈ 72 کا تھا
ساتویں اور آٹھویں ریکارڈ میں لاٹھی کو
442 کے مقابلے میں 481 مرتبہ جبکہ اسی کیٹیگری کے 3 منٹ میں لاٹھی مارنے کے 1159
مارنے کے ریکارڈ کو 1285 مرتبہ مار کر توڑ دیا
نویں ریکارڈ میں آگ لگا کر لاٹھی کو 195
مرتبہ گھمانے کے ریکارڈ کو 201 مرتبہ چلا کر توڑ دیا