سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی نے کراچی چڑیا گھر کا دورہ کیا اور رانو نامی مادہ ریچھ اور دیگر جانوروں کی جسمانی و ذہنی صحت کا جائزہ لیا ۔۔ کمیٹی اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائے گی
سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف جناب جاوید مہر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے کراچی چڑیا گھر کا دورہ کیا ۔۔ کمیٹی کے اراکین نے مختلف پنجروں کا معائنہ کیا، جانوروں کے رویوں کا مشاہدہ کیا اور ان کی مجموعی صحت کا جائزہ لیا۔ کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ نے دورہ کرنے والی کمیٹی کو جانوروں کی نگہداشت، خوراک کے معمولات، ویٹرنری معائنوں اور پنجروں کی دیکھ بھال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔۔ ترجمان کے ایم سی کے مطابق کمیٹی اراکین نے چند پہلوؤں کی مزید بہتری کے لیے سفارشات بھی دی ہیں درج کیں تاکہ چڑیا گھر کے مجموعی ماحول کو مزید بہتر کیا جا سکے ۔۔ کمیٹی اپنی رپورٹ میں ہائی کورٹ میں پیش کرے گی