سندھ حکومت نے مویشیوں میں لمپی نامی جلدی وائرس کے تیزی سے پھیلاو اور ویکسین نا ہونے کا اعتراف کرلیا۔

صبانور صبانور

سندھ حکومت نے مویشیوں میں لمپی نامی جلدی وائرس کے تیزی سے پھیلاو اور ویکسین نا ہونے کا اعتراف کرلیا۔

سندھ حکومت نے مویشیوں میں لمپی نامی جلدی وائرس کے تیزی سے پھیلاو اور ویکسین نا ہونے کا اعتراف کرلیا۔صوبائی  وزیر لائیو اسٹاک  عبدالباری پتافی  کا دعوی ہے کہ  وائرس کے بعد کوئی بھی مویشی دودھ دینے اور اس کا گوشت کھانے  کے قابل نہیں رہتا۔مرغیوں میں وائرس کی خبر کو افواہ قرار دے دیا ۔

مویشیوں میں لمپی وائر س تیزی سے پھیل رہا ہے اور  صوبائی حکومت کے پاس ویکسین بھی نہیں۔ صوبائی  وزیر لائیو اسٹاک  عبدالباری پتافی    نے اعتراف کرلیا۔ میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ وائرس کی روک تھام کے لئے صوبائی اور  ملکی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا   یہ بیماری بیس ہزار مویشیوں میں پھیل چکی ہے ،لیکن بھینسوں میں  ایساکیس نہیں آیا۔ بیمار جانور  دودھ دینے اور اس کا گوشت کھانے کےقابل نہیں رہتا۔

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے مرغیوں میں نیا  وائرس  پھیلے کی خبر کو افواہ قرار  دے دیا