اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد ،رضوان نیازی

 


اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام ہوٹلز 21 روز کے لیے بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کے بعد ان کے اپنے ممالک بھیجنے کی خاطر دارالحکومت ‏اسلام آباد میں خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21 روز کے لئے بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام ہوٹلز کو خالی کرانےکےاحکامات بھی جاری کر دئیےگئے ہیں۔ تمام ہوٹلزمیں افغانستان سے آئے ‏غیرملکیوں کو ٹھہرایا جائے گا۔

ہزاروں کی تعداد میں غیرملکی آج  سے پاکستان پہنچنا شروع ہوں گے جنہیں مقررہ ہوٹلز میں رہائش ‏کی سہولت فراہم کی جائے گی اس حوالے سے سیکیورٹی کے بھی انتظامات کئےگئے ہیں۔ -