یو ایس ایڈ اور محکمہ تعلیم و خواندگی سندھ کے تحت صوبے کے تعلیمی اداروں میں اصلاحاتی پروگرام کامیابی سے نو سال بعد اختتام پذیر ہوا۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پبلک ڈپلومیسی آفس کےمطابق یوایس ایڈ کے ڈائریکٹر  سندھ و بلوچستان اورسیکریٹری  تعلیم   تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

 یوایس ایڈڈائریکٹر   اینڈریو ریبولڈ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی شراکت داری سےزیادہ سےزیادہ بچوں کی تعلیم تک رسائی پرفخرہے۔

 اسکولوں میں حاضری بڑھانےکےلیےمقامی آبادی سے بات چیت پیچیدہ معاملہ تھا۔

 سندھ میں تقریباً بیس ہزار  بچیوں کو اسکول تک رسائی دینے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

آنے والے سالوں میں سندھ کمیونٹی موبلائیزیشن پروگرام کے مثبت نتائج  ہوں گے۔

 پبلک ڈپلومیسی آفس کےمطابق ایس سی ایم پی اور  یو ایس ایڈ کےتعاون سے جاری سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کا کلیدی منصوبہ ہے۔

اس کے تحت ایک سو چھ  جدید خطوط پر استوار اسکولوں کے قیام  کے ساتھ حاضری بڑھانے میں کامیابی ملی ۔

صوبائی سیکریٹری تعلیم نے یو ایس ایڈ کےتعلیمی شعبے میں مدد کوسراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔