کراچی کورنگی روڈ پرمبینہ پولیس مقابلے کا ڈراپ سین ۔مبینہ ڈاکوؤں کا پولیس سے نہیں شہری
سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ایک ملزم مارا گیا
جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
کراچی میں کورنگی روڈ پر ڈیفنس آغا سگنل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ
دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پولیس مقابلہ نہیں بلکہ شہری سے ملزمان کا
مقابلہ ہوا۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ
موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان اس
سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوئے۔ اس نے کار میں
ملزمان کا تعاقب کیا اور موقع ملتے ہی ملزمان کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ۔
ملزمان موٹرسائیکل سے گر پڑے تاہم ملزمان نےاس
پر فائرنگ کر دی۔ کار سوار کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان سے پستول، قیمتی دستی گھڑی ، موبائل فون اور
موٹرسائیکل برآمد کر لی جبکہ ملزمان کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ایک ملزم دوران
علاج چل بسا۔ ہلاک ملزم کی شناخت سیف الدین ولد متین جبکہ زخمی کی شناخت سعید ولد غفور کے نام سے ہوئی ہے۔