آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں صحت کی دیکھ بھال میں ٹیکنالوجی کی فعالیت کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی نمائش 8 ستبمر سے شروع ہوگی


آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں صحت کی دیکھ بھال میں ٹیکنالوجی کی فعالیت کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی نمائش 8 ستبمر سے شروع ہوگی

 

 

 

کراچی،نزاہت خان

 

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں صحت کی دیکھ بھال میں ٹیکنالوجی کی فعالیت کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی نمائش 8 ستبمر سے شروع ہوگی۔۔ پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے بتایا کہ جامعہ کراچی میں آنے والے کورونا کیسز کی جانچ کے دوران ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس ویرینٹ کی موجودگی کا تناسب سو فیصد پایا گیا ہے،، ادارہ یومیہ دو ہزار کورونا ٹیسٹ کررہا ہے۔

وزیر اعظم کی نیشنل ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر عطاءالرحمن کا کہنا ہے کہ ایک سو بیس ارب روپے کے پراجیکٹس مختلف مراحل میں داخل ہیں۔ دنیا میں آرٹیفشل انٹیلیجنس تیزی سے ترقی کررہی ہے،،  صحت کے شعبے میں ہوئی تحقیق کو استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے

 بہت سارے پراجیکٹس ہیں جو ہورہے ہیں جس کے انرد پاکستان آسٹریا یونیورسٹی جو ہری پور میں ہے آٹھ غیر ملکی  یونیورسٹیاں اس میں شامل ہیں اس کی کلاسز شروع ہو چکی ہیں، سیالکورٹ میں 17 ارب روپے کا پراجیکٹ تقریبا منظور ہوچکا ہے

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کی جینوم سیکیونسگ کے دوران ڈیلٹا ویرینٹ کی سو فیصد موجودگی سامنے آئی۔ کپا ویرینٹ کا بھی ایک کیس سامنے آیا ہے۔۔

 اس وقت جو گراؤنڈ صورتحال ہے اس کے مطابق سو فیصدڈیلٹا ویریئنٹ ہے اور ہم نے ایک ایسا کیسز بھی دیکھا ہے جس میں کوپا ویریئنٹ بھی ہے ہم نے 3 لاکھ پی سی آر ٹیسٹ کیے

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے تحت صحت کی دیکھ بھال میں ٹیکنالوجی کی فعالیت کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی نمائش آٹھ سے نو ستمبر تک منعقد کی جائے گی