پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی

نزاہت خان نزاہت خان

 پاکستان اسٹاک ایکسچنج   میں تیزی


پاکستان اسٹاک ایکسچنج   میں تیزی۔ ہینڈریڈ انڈیکس میں  پانچ سو پندرہ پوائنٹس کا  اضافہ ہوا۔


پاکستان اسٹاک ایکسچنج   میں کاروباری ہفتے کے    تیسرے روز  تیزی دیکھی گئی۔ ہینڈریڈ انڈیکس   پانچ سو پندرہ  پوائنٹس  کے اضافے سے ایک لاکھ، بائیس ہزار، سات سو اکسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں انڈیکس  کی بلند ترین سطح  ایک لاکھ، تیئس ہزار، دوسو چھپن پوائنٹس رہی۔ دوران ٹریڈنگ انڈیکس  ایک لاکھ ، بائیس ہزار، ایک سو اڑسٹھ پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔سرمایہ کاروں کو اسی  ارب روپے کافائدہ  ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایران  اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی  کے بعد   مارکیٹ میں سرمایہ کاری  دیکھی گئی۔