کورونا وائرس نے پھر خطرے کی گھنٹی بجادی۔ کراچی میں یومیہ کورونا
مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر بیس فیصد سے تجاوز کرگئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو چھ مثبت کیسز سامنے آئے۔
مثبت
کیسز کی شرح اکیس اعشاریہ سات ایک فیصد رہی۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار
شرح سولہ فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
سندھ بھر میں کورونا مثبت کیسز
کی ہفتہ وار شرح پانچ اعشاریہ نو ،،سات فیصد رہی۔