اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بنیادی شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

عدنان اطہر عدنان اطہر

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے بنیادی شرح سود میں  ایک فیصد کمی کردی


اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے بنیادی شرح سود میں  ایک فیصد کمی کردی۔سال دوہزار پچیس کے دوران  اسٹیٹ بینک نے تین اجلاس منعقد ،، جن میں     شرح سود میں دو فیصد   تک کمی کی گئی۔l

سال 2025 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےمانیٹری پالیسی کمیٹی کےتین اجلاس ہوچکےہیں۔۔


27 جنوری 2025 کوپہلا مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں منعقد کیا گیا

جسمیں بنیادی شرح سود کو100 بیسززپوائنٹس یعنی 1فیصدکم کرکے12فیصد مقررکیا گیا


10 مارچ 2025 کواسٹیٹ بینک نےدوسراکیلنڈرکا اجلاس منعقد کیا، جسمیں شرح سود کو 12فیصد پرمستحکم رکھا گیا


5مئی 2025 کوگورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں  اجلاس  کے بعد   بنیادی شرح سود 100 بیسززپوائنٹس کی  کمی سے 11 فیصدمقررکردی گئی۔ رواں سال 3 اجلاسوں میں مجموعی طورپر200 بیسززپوائنٹس کم کیےگئے ہیں۔


ماہرین کا کہنا ہےکہ معاشی اشارئیےبتارہےہیں کہ بنیادی شرح سود میں واضح کمی کاامکان ہے۔۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی درآمدات برآمدات کا جائزہ لینےکےساتھ بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں کےاتارچڑھاؤ۔ پیداواری فصل کےاعدادوشمارسمیت لارج اسکیل مینوفیکچرنگ، مہنگائی کی شرح،ایکسچینج ریٹس میں ردوبدل اورتجارتی مالیاتی خسارہ، ترسیلات زرمبادلہ کےذخائرسےمتعلق اہم معلومات کا جائزہ لیتےہوئےآئندہ دوماہ کیلئےشرح سود کا اعلان کرتی ہے۔۔