کراچی کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ، نیو حب کینال منصوبہ مقررہ وقت سے قبل مکمل کر لیا گیا ہے۔۔۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کینال کا تفصیلی دورہ کیا۔ ماہرین نے منصوبے کو مکمل، محفوظ اور تکنیکی معیار کے مطابق قرار دیا۔..
بائیس سال بعد کراچی کو پانی کی فراہمی کا پہلا بڑا منصوبہ مکمل ہوا ہے، جسے شہر کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔۔۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ منصوبے کے خلاف غلط معلومات پھیلانا غیر ذمہ داری کی انتہا ہے، جبکہ جو ویڈیوز میڈیا پر دکھائی جا رہی ہیں، وہ واٹر کارپوریشن نے خود تجرباتی مقاصد کے لیے بنائی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر منصوبے میں کوئی خرابی ہوتی، تو ادارہ خود تصاویر یا ویڈیوز کیوں جاری کرتا؟پروجیکٹ کنسلٹنٹ کے مطابق وائرل ویڈیو پچیس دن پرانی ہے، جس کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔ حکام کے مطابق یکم اگست کو بھی کینال میں پانی چھوڑا گیا، جبکہ پرانی کینال میں ڈالے گئے شگاف صرف تجرباتی پانی کے بہاؤ کے لیے تھے۔ڈاکٹر رافع صدیقی سمیت ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر کی ترقی کو بدنام کرنے کی سازشوں کو عوام مسترد کریں۔