کراچی میں پولیس کے ڈاکووں سے تابڑ توڑ مقابلے۔
کورنگی میں لیبارٹری میں دوران لوٹ مار دو شہریوں کو یرغمال بنانے والے دو ڈاکو ہلاک۔ ڈیفنس میں ایک ملزم ہلاک اور دو زخمی حالت میں پکڑے گئے ۔
کورنگی کراسنگ کے قریب بھی مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار ہوا۔
کورنگی نمبر پانچ میں دو ڈا کو ڈکیتی کی نیت سے لیبارٹری میں داخل ہوئے۔ مدد گار ون فائیو پر اطلاع ملی تو پولیس پہنچ گئی۔
ڈاکوؤں نے لیبارٹری میں آئے بزرگ جوڑے کو یرغمال بنالیا۔پولیس افسر ڈاکو سے بات چیت اور خاتون کو چھڑانے کی کوشش کرتا رہا۔
اسی دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ بعد میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزم مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزموں کی شناخت عبد اللہ اور شاہ اعظم کے ناموں سے ہوئی ہے،، جو داود چورنگی کے رہائشی تھے۔
ملزم علی الصبح ڈکیتی کی وارداتوں کرتے تھے۔ ہلاک ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے بیس سے زائد شہری اب تک رابطہ کرچکے ہیں۔
اس سے قبل ڈیفنس خیابان
شمشیر کے قریب بھی لوٹ مار کرنے والے ڈاکؤوں سے پولیس کا مقابلہ
ہوا اور مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق ہلاک وزخمی ملزم سے اسلحہ،چھینے ہوئے
موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی، کورنگی کراسنگ کے قریب سے بھی مبینہ پولیس
مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا