کراچی لیاقت آباد میں نوے گز پر سات منزلہ
پورشن بنانےکے خلاف درخواست ۔ عدالت نے
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری
کارروائی کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں لیاقت آباد بلاک نمبر ون میں نوے گز پر سات
منزلہ پورشنز بنانے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈی جی ،ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات اور
بلڈر کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔
پورشنز کی بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم ۔ سب رجسٹرار کو پورشنز کی
سب لیز سے بھی روک دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔درخواست
گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات سے علاقہ مکینوں کو شدید
تحفظات ہیں۔ پورشنز سے علاقہ میں پینے کے پانی کی کمی اور گندگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔