حافظ نعیم الرحمان کون ہیں ۔

عرفان علی عرفان علی

 حافظ نعیم الرحمان کون ہیں ۔

 

جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو میئر کراچی کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔

 حافظ نعیم الرحمان کون ہیں ۔




یکم دسمبر انیس سو بہتر میں حیدر آباد کے ایک مڈل کلاس خاندان میں آنکھ کھولنے والے حافظ نعیم الرحمان ۔


 پرائمری کی تعلیم نور اسلام اسکول لطیف آباد اور سیکنڈری کی تعلیم علامہ اقبال اسکول لطیف آباد سے مکمل کی اور انیس سو نواسی میں میٹرک کرنے کے بعد کراچی آگئے اور انیس سو  اکیانوے میں گورنمنٹ کالج شپ اورنرز کالج سے پری انجینئرنگ میں انٹرمیٹ کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ۔


 جامعہ این ای ڈی کے شعبہ سول انجینئرنگ میں داخلہ لیا اور انیس سو چھیانوے میں بی ای کی ڈگری حاصل کی ،


 حافظ نعیم الرحمان نے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ چودہ سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا اور انیس سو نناوے میں اسلامک ہسٹری میں ایم اے کی ڈگری بھی حاصل کی ۔




حافظ نعیم الرحمان انیس سو اٹھاسی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک ہوئے ۔

 انیس سو ترانوے میں انہیں جامعہ این ای ڈی کا ناظم مقرر کیا گیا ۔

 انیس سو چورانوے سے انیس سو اٹھانوے تک وہ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم اعلیٰ رہے ،،

حافظ نعیم الرحمان انیس سو اٹھانوے سے سن دو ہزار تک دو مرتبہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے ۔


 سن دو ہزار میں وہ جماعت اسلامی کا حصہ بن گئے ۔۔

حافظ نعیم الرحمان دو ہزار سات سے دو ہزار دس تک جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری جنرل اور سن دوہزار دس سے سن دو ہزار تیرہ تک نائب امیر جماعت اسلامی کراچی کے عہدے پر فائر رہے ،، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے حافظ نعیم الرحمان کو سن دو ہزار تیرہ  میں امیر جماعت اسلامی کراچی منتخب کیا  ۔

 حافظ نعیم الرحمن گزشتہ دس سال سے مسلسل اس عہدے پر فائز ہیں



حافظ نعیم الرحمان سن دو ہزار تیرہ سے تاحال جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر بھی ہیں ، پچاس سالہ حافظ نعیم الرحمان چار بھائیوں اور تین بہنوں میں سب سے چھوٹے ہیں اور ان کا خاندان اہلیہ اور چار بچوں پر مشتمل ہے