ای چالان کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

عرفان علی عرفان علی

 ای چالان  کو  سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

کراچی میں  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان  کو  سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔


درخواست امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور  دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سڑکوں کے انفرا اسٹرکچر، گاڑیوں کی ملکیت کی تصدیق اور روڈ سائن کی تنصیب کے بغیر ہی ای چالان کا نظام نافذ کردیا گیا ہے۔چالان کی رقم میں ہزار گنا تک اضافہ، لائسنس کی معطلی یا شناختی کارڈ بلاک کیا جانا غیر قانونی اقدام ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے شہر کی سڑکوں پر نا زیبرا کراسنگ موجود ہے اور نا ہی اسپیڈ لمٹ کے سائن بورڈ موجود ہیں۔شہر کی خراب سڑکیں شہریوں کو متبادل یا غلط راستے اپنانے پر مجبور کرتی ہیں۔موٹر سائیکل کی تیز رفتاری یا رانگ سائیڈ سفر کرنے پر کراچی میں جرمانہ  پانچ  ہزار جبکہ لاہور میں دوسو  روپے ہے۔  تیس سے چالیس ہزار روپے   کمانے والا کس طرح اتنے بھاری جرمانے ادا کرسکتا ہے۔ ای چالان کے نظام کا بنیاد مقصد صرف ریوینیو جمع کرنا ہے۔