ترقیاتی کام کے باعث کراچی کو یومیہ 13 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا،

عرفان علی عرفان علی

ترقیاتی کام کے باعث کراچی  کو یومیہ 13 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا،


کراچی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق نیو پمپ ہاؤس گھارو میں واٹر کارپوریشن اور کے الیکٹرک کی جانب سے سالانہ ترقیاتی کام کیا جائے گا،

ترقیاتی کام 16 مئی سے 19 مئی تک جاری رہے گا، ترقیاتی کام کے دوران نیو پمپ ہاؤس گھارو میں پینل اور الیکٹریکل کے نئے برقی آلات نصب کیے جائیں گے،

ترجمان نے بتایا کہ ترقیاتی کام کا دورانیہ مجموعی طور پر 72 گھنٹے ہوگا اور ترقیاتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 13 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا،

اس سلسلے میں شہریوں سے التماس ہے کہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔