کراچی،گلبرگ میں
اسکول انتظامیہ کا بچوں کو خسرہ روبیلا ویکسین لگانے سے انکار۔ ضلعی انتظامیہ نے
اسکول سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر کی شکایت پر
پرنسپل اور دو ٹیچرز کو تھانے بلالیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ
کی ٹیم ایف بی ایریا، گلبرگ میں واقع
اسکول میں ویکسین لگانےکے لیے پہنچی تھی۔ اسکول انتظامیہ نےوالدین کی اجازت کےبغیر
خسرہ روبیلا ویکسین لگوانےسے انکار کیا۔انتظامیہ کے مطابق اسکول میں ساڑھے چارسو سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔
جن بچوں کےوالدين نےاجازت دی انہيں کوروناويکسين لگوادی گئی ہے۔زیر تعلیم ستانوے فیصدبچوں
کےوالدین ویکسین کرانےپررضامندنہیں۔ اس بارے میں انہوں نےتحریری طور پر آگاہ کیا
ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ضلعی
انتظامیہ کی درخواست پراساتذہ کو تھانے طلب کیا تھا۔ اسکول اورضلعی انتظامیہ کےدرمیان
تنازع افہام وتفہیم سےحل کیاجارہاہے۔ جمعرات کوضلعی انتظامیہ اسکول میں کیمپ
لگاکروالدین کی موجودگی میں ویکسی نیشن کرےگی۔