کارونجھر پہاڑ کو لیز پر دینے کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ بار اورکراچی بار ایسوسی کا احتجاج

عرفان علی عرفان علی

 کارونجھر پہاڑ کو لیز پر دینے کے معاملے پر  سندھ ہائی کورٹ  بار اورکراچی بار ایسوسی کا احتجاج


کارونجھر پہاڑ کو لیز پر دینے کے معاملے پر  سندھ ہائی کورٹ  بار اورکراچی بار ایسوسی کا احتجاج ۔وزیراعلی ہاوس جانے والے راستے بند کئے گئے تو وکلاء نے پی آئی ڈی سی چوک  پر دھرنا دے دیا۔ سندھ  ہائی کورٹ بار  کے وزیر قانون اور کراچی بار کے وزیر بلدیات سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

کارونجھر پہاڑ کی لیز کینسل اور عدالت سے پٹیشن واپس  لینے کے مطالبات پر  سندھ ہائی کورٹ بار کے تحت   احتجاج کیا گیا ۔  پولیس نے وکلا کو     پی آئی ڈی سی چوک پر روک لیا۔

 وکلاء نے وہاں پر   دھرنا  دے دیا۔ وزیر قانون سندھ ضیاء لنجار نے وکلاء سے کامیاب مذاکرات کئے۔ 

دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ کی سربراہی میں بھی  وکلاءنے  ریلی نکالی۔ پولیس نے  وزیراعلی  ہاوس جانے والے ٹریک پر کنٹینر لگادیئے۔ وکلا نے  صوبائی وزیر قانو ن کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا۔

 بعد میں  کراچی بار ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے  کمشنر  ہاوس میں  وزیر بلدیات سندھ ناصر  شاہ سے کامیاب مذاکرات کئے۔


وکلاء احتجاج کے باعث ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ، میٹروپول اور اطراف میں ٹریفک کا شدید دباو رہا۔۔۔