سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ۔

عمران عمران

 سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ۔


سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ۔

کہتے ہیں ان  پرپاکستان آنے سے متعلق  کوئی پابندی نہیں ۔ واپسی کی تفصیل مناسب وقت پر بتاو ں گا۔


کراچی کے مقامی ہوٹل میں ٹی  وی چینلز کے بیورو چیفس  سےویڈیو لنک پر ملاقات کے دوران  عشرت العباد نے کہا  انہیں  محسوس ہوتاہے کہ انہیں  فعال ہونا چاہیے ۔

کب واپس آنا ہے اس کے  لئے  صحیح وقت  ضروری ہے۔ انہیں  کئی سال  لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔

سابق گورنر سندھ  کا کہنا تھا   اس دوران وہ  اپنے دوستوں سے مشاورت  کرتے رہے ہیں۔ 

جوبھی کرنا ہے، پاکستان آکےکرنا ہے۔

دوہزار سولہ  میں ایم کیوایم چھوڑنے کے بعد زرداری صاحب سےدبئی میں ملاقات ہوئی تھی۔  زرداری صاحب نے  پیپلز پارٹی  میں شمولیت کی دعوت دی تھی،لیکن انہوں نے  شکریہ ادا کرکے معذرت کرلی تھی۔

ایک صحافی کے سوال پر کہ  پاک سرزمین پارٹی بنانے کا مشورہ آپ نے دیا تھا،،

عشرت العباد نے کہا  وہ ایسا احمقانہ  مشورہ نہیں دے سکتے۔