سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی ،،، ایم کیوایم کے رکن نصیر احمد کے ریمارکس پر برہم ہوگئے

عرفان علی عرفان علی

  سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے  آغا سراج درانی ،،، ایم کیوایم کے رکن نصیر احمد  کے ریمارکس پر برہم ہوگئے


 سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے  آغا سراج درانی ،،، ایم کیوایم کے رکن نصیر احمد  کے ریمارکس پر برہم ہوگئے۔ 


ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی نصیر احمد نے  بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا  سندھ حکومت نے  ان کے حلقے اورنگی ٹاون کو   نظر انداز کردیا۔ حلقے میں بارہ ہزار ایکڑ  زمین  پر قبضہ ہے۔ سندھ حکومت  منگھوپیر کو  افغانستان کا علاقہ سمجھتی  ہے۔ سابق اسپیکر اور رکن  سندھ اسمبلی  آغا سراج درانی  نے اظہار برہمی  کرتے ہوئے کہا  ایم کیوایم کے رکن ہماری پارٹی پر  الزم لگا رہے  ہے۔نصیر احمد جو   باتیں کررہے ہیں،، اس سے متعلق  ان کے پاس دستاویزات بھی نہیں  ہیں۔ ہم کسی کی پارٹی پر الزم نہیں لگاتے،، تو ہماری پارٹی پر کیوں الزم  لگا رہے ہیں۔ ایم کیوایم کے رکن نصیر احمد نے کہا میں اپنے حلقے کے لیئے آواز اٹھا رہا ہوں۔ منگھو پیر  میں ستائیس  گھوسٹ اسکول ہیں۔بلوچ گوٹھ کے اسکول پر قبضہ  کرکے پلاٹنگ کی جا رہی ہے۔منگھو پیر میں پیپلز بس چلانے کا اعلان ہوا تھا ،،مگر بس چلی نہیں۔ اسپیکر  نے پیپلز پارٹی کے بارے میں الفاظ حذف کرا دیئے۔