فی تولہ سونا نوسو روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ، سولہ ہزار، پانچ سو روپے کا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں آج تیزی رہی۔ فی تولہ سونا نوسو روپے اضافے کے بعد دو لاکھ، سولہ ہزار، پانچ سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت سات سو چھیاسٹھ روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ، پچاسی ہزار، چھ سو چودہ روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز فی تولہ سونا پانچ سو روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ، پندرہ ہزار، چھ سو روپے پر بند ہوا تھا۔