تپتی دھوپ میں پک کرتیار ہونے والے لذیز اور رسیلے آم کراچی کی مارکیٹ میں پہنچ گئے

صبانور صبانور

تپتی دھوپ میں پک  کرتیار ہونے والے  لذیز اور رسیلے آم کراچی کی مارکیٹ میں پہنچ گئے

تپتی دھوپ میں پک  کرتیار ہونے والے  لذیز اور رسیلے آم کراچی کی مارکیٹ میں پہنچ گئے۔شہر میں پھلوں  کے بادشاہ کی انٹری تو  ہوگئی،،،لیکن  یہ کس دام میں مل رہے ہیں،،

با ادب با ملاحظہ ہوشیار ۔پھلوں کے بادشاہ کراچی تشریف لا چکے ہیں۔

یوں تو  گرمی   سب کو ستاتی ہے ،لیکن  پھر بھی اس کا انتظار رہتا ہے ،،

کیونکہ تپتی دھوپ میں پک کر ہی رسیلے اور لذیذ آم  تیار ہوتے ہیں۔

آم کا سیزن شروع ہوا تو تھوک مارکیٹ خوشبوسے مہک اٹھی۔

سندھ کے باغات  میں کاشت ہونے آم کراچی میں پہنچا دئیے گئے ہیں۔

منڈی میں سرولی آم     100 روپے سے   110 روپے کلو   میں دستیاب ہے۔

بیوپاری کہتے ہیں پنجاب کی کاشت کی آمد کے بعد  قیمت میں  کمی آجائے گی۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے پھلوں کا بادشاہ  منڈی پہنچتا ہے،،، تو  رونق لگ جاتی ہے۔

پاکستانی آم دنیا بھر میں مقبول ہیں،،اور  بڑی تعداد میں ایکسپورٹ ہوتے ہیں۔