جشن آزادی کی مناسبت سے آرٹس کونسل آف پاکستان
کراچی کے زیر اہتمام آزادی مشاعرےکا انعقاد کیا گیا۔جس میں میں پاکستان سمیت دنیا
بھر سے شعراء کرام شریک ہوئےاوراپنے کلام کےذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا ۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہونےوالےآزادی مشاعرے کی صدارت لاہور سے
معروف شاعر ڈاکٹر خورشید رضوی نے کی
۔ نظامت کے فرائض عنبرین حسیب عنبر نےادا کئے۔ مشاعرے کےمہمان
خصوصی ڈاکٹر پیر زادہ قاسم صدیقی تھے۔
آزادی مشاعرے میں پاکستان کے دیگر شہروں اور بیرون
ممالک کے شعراء کرام آن لائن شریک ہوئے۔جنہوں نےاپنے کلام کے ذریعے وطن عزیز سے
محبت کا اظہار کیا ۔
آزادی مشاعرے میں اشفاق حسین، انور شعور،خالد
معین،اجمل سراج اور دیگر نےشعرانےشرکت کی ۔