سندھ حکومت نے یوریا کھاد کی مصنوعی قلت اور مہنگےدام فروخت کرنےوالے ڈیلرز اور دکانداروں کےخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔
مشیرزراعت سندھ منظور وسان نے سیکریٹری زراعت اور تمام ڈپٹی کمشنرز کوذخیرہ اندوزوں اور یوریا کھاد مہنگی فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
وفاق سے بھی یوریا کھاد کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
مشیر زراعت کا کہنا ہے کہ سندھ میں پہلے ہی بارشوں اور سیلاب سے زراعت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
تمام ضلعی افسران یوریا کھاد کی سرکاری قیمت پر کاشتکاروں کو فراہمی یقینی بنائیں۔
یوریاکھاد مہنگے داموں فروخت اورمصنوعی قلت پیدا کرنے والے ڈیلرزاور دکانداروں پر جرمانے کرکے ان کی دکانیں سیل کی جائیں۔
مشیر زراعت کا کہنا ہے کہ کسی ڈیلر یا دوکاندار کو یوریا کھاد کے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔