کراچی میں بھی یوم آزادی کا جشن بھرپور طریقے سےمنانے کی تیاریاں۔ بچے ،،بڑے قومی پرچم، بیجز،شرٹس اور دیگر اشیا کی خریداری کررہے ہیں


کراچی میں بھی یوم آزادی کا جشن بھرپور طریقے سےمنانے کی تیاریاں۔  بچے ،،بڑے  قومی پرچم، بیجز،شرٹس اور دیگر اشیا کی خریداری کررہے ہیں

کراچی میں بھی یوم آزادی کا جشن بھرپور طریقے سےمنانے کی تیاریاں۔  بچے ،،بڑے  قومی پرچم، بیجز،شرٹس اور دیگر اشیا کی خریداری کررہے ہیں۔ شہری کہتے احتیاطی تدابیر پیش نظر رکھتے ہوئے آزادی کا جشن منائیں گے۔

کراچی میں  بھی جشن آزادی کی تیاریوں  کاسلسلہ جاری ہے۔ جگہ جگہ قومی پرچم، بیجز، شرٹس ،کیپ  اور چودہ اگست کی مناسبت  سے دیگراشیا کے اسٹالز لگائےگئے ہیں۔۔

یوم آزادی جیسے جیسے قریب آرہی ہے  شہریوں کا جوش خروش  بڑھتا جارہا ہے۔ بچے جشن آزادی کو خوب دھوم دھام  سے منانے کے لئے شاپنگ میں مصروف ہیں۔

شہری کہتے ہیں چودہ اگست کی تیاریاں ضرور کرنی  چاہیں،،لیکن  کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

کورونا کے باعث جشن آزادی کی تیاریاں ضرور متاثرہوئی ہیں لیکن شہری کہتے ہیں  احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منائیں گے۔۔