سابق ڈی جی، ایف آئی اےبشیر میمن کی پندرہ روز کے لئے حفاظتی ضمانت منظور

نزاہت خان نزاہت خان

سابق ڈی جی، ایف آئی اےبشیر میمن کی پندرہ روز کے لئے حفاظتی ضمانت  منظور

سابق ڈی جی، ایف آئی اےبشیر میمن کی پندرہ روز کے لئے حفاظتی ضمانت  منظور۔ایف آئی اے نے انہیں منی لانڈرنگ سمیت دیگر الزامات  میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کر رکھا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے  بشیر میمن کو  پچاس  ہزار روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔سابق ڈی جی، ایف آئی اے کو  گرفتار کرنے سے بھی روک دیا ۔ا نہیں پندرہ روز میں  متعلقہ عدالت میں سرنڈر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔   بشیر  میمن نے  سندھ ہائی کورٹ میں  دائر درخواست میں  استدعا کی  تھی کہ لاہورکی متعلقہ عدالت سےرجوع  کرنے کے لئے چارہفتے کی حفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔ایف آئی اے ان سے  وہ دستاویزات مانگ رہا ہے،، جو ان کی  تحویل میں نہیں ہے۔عمرفاروق  کانام ریڈ نوٹس سے نکلوانے کا الزام قانون سے نا واقفیت نتیجہ ہے۔ درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی لاہور کو فریق بنایاگیاہے۔ایف آئی اےنےسابق ڈی جی ایف آئی اےبشیر میمن کوپوچھ گچھ کےلئےلاہور طلب کیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق سابق ڈی جی بشیر میمن پر منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات ہیں۔بشیرمیمن بتائیں کہ بدنام زمانہ ملزم عمرفاروق ظہورسےان کے تعلقات کی کیانوعیت ہے۔عمر فاروق کے ساتھ ان کے  تعلقات کب سے  ہیں اور کتنی نجی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ایف آئی اےکے مطابق بشیرمیمن پرملزم عمرفاروق ظہورکانام ریڈنوٹس سےنکلوانے  میں سہولت کاری کابھی الزام ہے۔ ملزم عمر فاروق  سوئٹزرلینڈ،ناروے،ترکی سمیت متعدد ممالک کو مطلوب ہے۔