کراچی،عدنان اطہر
آئی ایم پاکستان ورلڈ وائیڈ موومنٹ کے تحت کراچی کی نمائش چورنگی پر شہریوں کو 20روپے فی کلو آٹا فراہم کیا گیا ۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں غربت مٹاو مہم کا حصہ ہے
۔احوال اس رپورٹ میں۔
آئی ایم پاکستان ورلڈ وائیڈ موومنٹ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے شہریوں
کو سستا آٹا فراہم کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں
فلاحی تنظیم کے چیئرمین سید احمد کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کی تحریک
جاری رہے گی۔ حالات کی بہتری کے لیے سب کو مل کر سامنے آنا ہوگا۔
یہ کسی ایک کے بس کی بات نہیں ہے۔حکومت ،صوبائی حکومت کسی
کے بس کی بات نہیں من حیث القوم چلنا پڑے گا
اولمپیئن اصلاح الدین نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے ۔کوئی تصور بھی نہیں
کرسکتا کہ آٹا20روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔
یہ اسکیم نکالی ہے
کم ازکم غریب کا چولھا تو جلے۔ روٹی پکے گی تو روٹیشکر سے بھی کھائی جاسکتی ہے
دودہ سے بھی کھائی جاسکتی ہے،پیاز سے بھی کھائی جاسکتی ہےپیٹ میں اناج جائےگا تو ویسے
ہی طاقت آئے گی ۔
منتظمین کاکہنا تھا کہ
اس مہم کے تحت سبسڈی دی گئی ہے
جس کا مقصد عوام کو کم قیمت میں معیاری آٹا فراہم کرنا ہے۔