کراچی ڈیفنس میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجا جاں بحق۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی ڈیفنس میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو  کے  بھائی اور بھتیجا جاں بحق۔

کراچی ڈیفنس میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو  کے  بھائی اور بھتیجا جاں بحق۔

 دو افراد  زخمی  جبکہ ایک محفوظ رہا ۔

ملزمان نے   ٹرپل ٹو رائفل اور نائن ایم ایم پستول  سے  تیس سے زائد گولیاں برسائی ۔

 گاڑی چھلنی ہوگئی۔ گاڑی میں سوار افراد جیکب آباد جارہے تھے۔

کراچی  ڈیفنس خیابان شمشیر  میں  تین موٹر سائیکلوں اور کار میں سوار  مسلح  افراد نے گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

حملہ میں  تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی  اسلم  ابڑو  کےبھائی اکرم ابڑو اور بھتیجا شہریار ابڑو جاں بحق اور  دو افراد  زخمی ہوئے۔ 

ایک سوار خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔جاں بحق اور زخمیوں کو  جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کےمطابق زخمیوں میں ارشاد اور عبداللہ شامل ہیں۔

  ایک زخمی کو چار اور دوسرے کو دو گولیاں لگیں۔ شدید زخمی کے چہرے ، بازووں اور پیر پر جبکہ دوسرے زخمی کے ہاتھ اور پیر میں دو گولیاں لگی ہیں۔

پولیس کےمطابق   ملزموں نے گاڑی  پر تیس گولیاں برسائیں،، جو ٹرپل ٹو رائفل اور نائن ایم ایم پستول  سے کی گئیں۔

 واردات کے مقام سے  ملنے والے خول  فورنزک کے لئے محفوظ کر لئے گئے ہیں۔

 ایس پی انویسٹی گیشن  جنوبی کے مطابق گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔

واردات میں دو قسم کے ہتھیار استعمال  ہوئے۔ متاثرہ فیملی سے رابطہ میں ہیں۔

 عینی شاہدین کے بیانات لئے جائیں گے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کےمطابق  گاڑی محمد اکرم ابڑو کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار افراد جیکب آباد جارہے تھے۔