تیئس اگست سے تدریسی عمل شروع نہ ہوا ،،تو طلبہ کو اسکول کے باہر سڑک پر پڑھانا شروع کردیں گےنجی اسکول مالکان


تیئس اگست سے تدریسی عمل شروع نہ ہوا ،،تو  طلبہ کو اسکول کے باہر سڑک پر  پڑھانا شروع کردیں گےنجی اسکول مالکان

کراچی، عرفان علی

سندھ میں  نجی اسکول مالکان کا کہنا ہے تیئس اگست سے تدریسی عمل شروع نہ ہوا ،،تو  طلبہ کو اسکول کے باہر سڑک پر  پڑھانا شروع کردیں گے۔

وزیراعلی سندھ کی جانب سے صوبے  میں اسکول ایک ہفتے مزید بند رکھنے  کے اعلان  پر  کراچی میں آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ  ایسو سی ایشن سندھ کا ہنگامی اجلاس  ہوا۔  چیئرمین   ایسوسی ایشن طارق شاہ  کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تعلیم کاسلسلہ جاری ہے۔صرف سندھ میں بچے حصول تعلیم سے کیوں محروم  ہیں۔انہوں نے کہا کہ آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ  ایسو سی ایشن  صوبے بھر میں تعلیم بچاؤ تحریک کا آغاز  کررہی ہے۔ تیئس اگست سے  صوبے میں تدریسی عمل شروع نہ ہوا ،،تو  توتعلیمی نظام آوٹ ڈوراسکولنگ پرمنتقل کردیاجائے گا۔ ممبر اسٹیئرنگ کمیٹی حیدر علی نے کہا کہ کمیٹی میں ہونے والے فیصلے کے مطابق سو فیصد ویکسی نیشن والے اسکو لوں کو تیئس اگست سے کھولا جائے۔ اسکولوں کی بندش کے دوران  چھ لاکھ بچے سرکاری اسکولوں  اور سات لاکھ پرائیوٹ اسکولوں کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ مسلسل تیسرا سال ضائع ہورہا ہے۔ اپریل میں شروع ہونے والا تعلیمی سا ل اب تک شروع نہیں ہوا۔