رکشہ، سوزوکی، پک اپ اور ٹرک کو تو آپ نے مال برداری کے لئے استعمال
ہوتے دیکھا ہوگا ،مگر ہم آپ کو دکھا رہے ہیں ایک نئی اور منفرد گاڑی جو ان دنوں
کراچی کی سڑکوں پر جابجا دوڑتی نظر آتی ہے،اس نئی سواری کا نام اور خصوصیات کیا ہیں،
منہ موٹر سائیکل کا اور دھڑ سوزوکی وین کا۔۔۔۔جی ہاں، بات ہورہی ہے حال ہی میں کراچی کی سڑکوں پر
آنے والی اس منفرد گاڑی کی جو مشابہت تو ٹریکٹر ٹرالی سے رکھتی
ہے مگر اسے ٹریکٹر کی بجائے موٹر سائیکل کی صورت نظر آنے والا پاور فل انجن چلاتا
ہے
مال برداری کے لئے حال ہی میں منظر عام پر آنے والی تین پہیوں کی
اس گاڑی کوفروخت کرنے والے بائیک لوڈر کے نام سے پکارتے ہیں۔کہتے ہیں
کہ پائیداری برقرار رکھنے کے لئے ایک سو سے لے کر دو سو سی سی کا پاور فل انجن بائیک لوڈر
کو چلاتا ہے
کراچی میں کیٹرنگ،ڈیکوریشن ، پانی
کی ترسیل اور سبزی پھل فروشوں کے
علاوہ دیگر کاروبار سے منسلک افراد بھی اس گاڑی کا استعمال کر رہے ہیں ۔۔۔ ٹریفک پولیس
کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل اور رکشے کا
مجموعہ نظر آنے والی اس گاڑی پر رجسٹریشن
کے مطابق قوانین لاگو ہوتے ہیں مگر موٹرسائیکل رجسٹریشن پر بائیک لوڈر چلا نا غیر قانونی ہے۔۔
بائیک لوڈر نامی یہ گاڑی
اپنے حجم ، انجن کی طاقت اور معیار
کے لحاظ سے کراچی میں ایک لاکھ 50ہزار
روپے سے تین لاکھ روپے تک فروخت ہورہی ہے ۔