شاہینوں اور کینگروز کا آئندہ سال مارچ،اپریل میں ٹکراو

عرفان علی عرفان علی

شاہینوں اور کینگروز کا آئندہ سال مارچ،اپریل میں ٹکراو

شاہینوں اور کینگروز کا آئندہ سال مارچ،اپریل میں ٹکراو۔  آسٹریلوی کرکٹ بورڈ  کا وفد سیکیورٹی و کوروناصورتحال کا جائز ہ لینے پاکستان پہنچ گیا۔واپسی پر کرکٹ آسٹریلیا کو رپورٹ پیش کرےگا۔

چار رکنی مہمان وفد کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں کرکٹ،  سیکیورٹی ، لاجسٹک اور کوویڈ  کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔ کراچی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد وفد راولپنڈی اور لاہور روانہ ہوگا ۔سیکورٹی ماہرین پر مشتمل وفد تیرہ اور چودہ  دسمبر کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کراچی میں شیڈول میچز کا بھی جائزہ لے گا۔ پی سی بی کی طرف سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان اور ڈائریکٹر سیکیورٹی  کرنل ریٹائرڈ آصف وفد کے ہمراہ موجود ہوں گے۔دورے کے اختتام پر مہمان سیکیورٹی  وفد اپنی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو پیش کرے گا ۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ، اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔اس دوران  آسٹریلوی ٹیم  پاکستان  کے خلاف  تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ  کھیلے گی۔ انیس سو اٹھانوے  کے بعد پہلی بار آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔