منشیات فروش دھاندلی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ۔۔ چیف الیکشن کمشنر فوری نوٹس لیں

صبانور صبانور

 منشیات  فروش دھاندلی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ۔۔ چیف الیکشن کمشنر فوری نوٹس لیں


ایم کیوایم کے امیدوار رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے میں الیکشن سے قبل دھاندلی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔۔ منشیات فروش دھاندلی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ۔۔ چیف الیکشن کمشنر فوری نوٹس لیں ۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 سے ایم کیوایم امیدوار رؤف صدیقی اور پی ایس 105 سے جی ڈی اے امیدوار عرفان اللہ مروت کی پاکستان ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔۔۔ رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے ہی حلقے میں کرپشن اور منشیات کا پیسہ استعمال ہورہا ہے ۔۔  پولنگ اسکیم میں بھی من پسند تبدیلی  کی گئی ہے 

عرفان اللہ مروت بولے پولنگ اسٹیشن تبدیل کرنے سے پہلے ڈی آر او کو تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئیے تھا .. صوبائی الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے 

ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اعظم بستی کے ووٹروں کو اگر لاڑکانہ بھی شفٹ کردیں تو ہم ان ووٹروں کو لاڑکانہ لے جاکر ان سے ووٹ دلوائیں گے ۔