خیبر پختونخوا میں پہلی بار ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ڈاکٹر زاہد علی شاہ نے تھوراسکوپک لوبیکٹومی کا کامیاب آپریشن کر دیا
خیبر پختونخوا میں شعبہ صحت کے لیے ایک اہم کامیابی کے طور پر، ڈاکٹر زاہد علی شاہ نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پھیپھڑوں کی پہلی بار تھوراسکوپک لوبیکٹومی سر انجام دی۔
یہ انقلابی سرجیکل طریقہ کار، جس پر عام طور پر نجی پرائیویٹ ہسپتالوں میں تقریباً 6 سے 7 لاکھ روپے لاگت آتی ہے لیکن ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں انتظامیہ کے تعاون سے مریض کا مفت آپریشن کیا گیا۔
تھوراسکوپک لوبیکٹومی پھیپھڑوں کے کینسر سمیت پھیپھڑوں کے مختلف علاج کے لیے استعمال ہونے والی جدید طرین ٹیکنیک ہے۔
اس جدید آپریشن ٹیکنیک سے پہلے پورے سینے کو بڑا کٹ لگا کر پسلیوں کو کھولا جاتا تھا جو کہ ایک انتہائی لمبا اور مشکل آپریشن ہوتا تھا لیکن اب اس آپریشن میں بڑے چیرا لگانے کی ضرورت کو کم کرکے، اس طریقہ کار کے نتیجے میں درد میں کمی، تیزی سے صحت یابی اور مریض کے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر زاہد علی شاہ، ایک انتہائی ہنر مند اور تجربہ کار چھاتی کے سرجن نے اس اہم آپریشن کی سربراہی کی۔ ان کی غیر معمولی مہارت لگن نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی پوزیشن کو خطے میں جدید طبی طریقہ کار کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر مستحکم کیا ہے۔اس کامیاب آپریشن پر چیرمین بی او جی اور ممبران کی جانب سے ڈاکٹر زاہد علی شاہ کو خوب سراہا گیا۔