کراچی میں چائے کے ہوٹل ڈاکووں کے نشانے پر۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں چائے کے ہوٹل ڈاکووں کے نشانے پر۔

کراچی میں چائے کے ہوٹل ڈاکووں کے نشانے پر۔

 ناظم آباد میں لٹیروں کو دیکھتے ہی ہوٹل پر بیٹھے افراد بھاگ کھڑے ہوئے۔

ملزمان کو ناکام لوٹنا پڑا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔

کراچی میں  آئے روز چائے کے ہوٹلوں پر بیٹھے افراد کو لوٹنے کی وارداتوں کے بعد شہری چوکنا ہوگئے ہیں۔

ناظم آباد  کے ہوٹل  پر  نوجوان  چائے پینے کے ساتھ گپ شپ  میں مصروف تھے۔

اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار  ملزمان  پہنچے۔ جیسے ہی وہ ر کے،، تو شہریوں نے  ان کی مشکوک حرکات دیکھ کر خطرہ  بھانپ لیا،، اور اٹھ کر  بھاگ گئے۔

ڈاکووں نے اسلحہ نکالامگرکسی شہری کولوٹ نہ سکے،، اور ناکام لوٹ گئے۔