این اے دوسوسینتیس ملیر اور این اے دوسو چھیالیس لیاری پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل روک دیا گیا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

 این اے دوسوسینتیس ملیر اور این اے دوسو چھیالیس  لیاری پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی  جانچ  پڑتال کا عمل روک دیا گیا۔

کراچی  کے حلقوں این اے دوسوسینتیس ملیر اور این اے دوسو چھیالیس  لیاری پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی  جانچ  پڑتال کا عمل روک دیا گیا۔ 
ریٹرننگ افسر کا تجویز  اور تائید کنندہ کے حلقہ کا ووٹر نہ ہونے کا اعتراض۔ 
اعتراضات پر دلائل کے  لئے وکلا چار بجے طلب۔ 
جس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا
کراچی میں ملیر،لیاری اور کورنگی سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات  کا معرکہ۔
این اے دوسو چھیالیس پر  کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ افسر کے اعتراضات  پر رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل  نے جواب کے لئے کل تک  کا وقت  مانگا۔ 
آر او نے کہا قانون کے مطابق آپ کو  کل تک کا وقت نہیں دیا جاسکتا۔
جواب آج ہی دینا ہوگا
ریٹرننگ افسر نےپیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کےکارکنوں کودفترسے نکال دیا،، 
اور پی ٹی آئی   کو چار بجےدوبارہ طلب کرلیا۔پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کےوکلااعتراضات پردلائل دیں گے،، 
جس کے بعد  کاغذات نامزدگی  کی منظوری یا مسترد کئے جانے کا فیصلہ ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو میں  حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا توشہ خانہ اور فارن 
فنڈنگ کا اعتراض لگایا گیا ہے۔ یہ معاملات عدالت میں  ہے۔ عجیب و غریب اعتراض ہے۔ 
الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن ان سے ملا ہوا ہے۔ 
ہماراپولیس، انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سب سے مقابلہ ہے۔