کراچی میں جاری ادبی میلے میں بچوں کے ادب کا بھی تذکرہ ہوا۔۔ کاف سے
کہانی نامی سیشن میں بلال مقصود نے بچوں
کے لیے بنائی گئیں نظمیں پیش کرکے حاضرین خصوصاً بچوں کے دل جیت لیے۔
ادبی میلے میں بچوں کے لیے اسپیشل سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اداکارہ ثروت گیلانی ، رومانہ حسین ، بینش عمر عادل اور حطف شہاب نے
بچوں کی اردو ادب سے قربت پر گفتگو کی۔
بلال مقصود بطور سرپرائز گیسٹ سیشن کا حصہ بنے۔ بچوں کو رائمز سنائیں
اور اس کا مطلب بھی سمجھایا۔
ہاتھی پر بنی پوئم کے ذریعے بچوں کے بستوں میں کتابوں کے بوجھ کا
تذکرہ ہوا۔
بینش عمر عادل کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت تھے کہ کہانیاں ہم نے
کتابوں میں پڑھیں ،، صبح اٹھ کر ہم مستنصر حسین تارڑ کے شو کا انتظار کرتے تھے۔
حطف شہاب کا کہنا تھا کہ یوٹیوب کڈز کی طرز پر پاکستان میں بھی بچوں
کا چینل بنانا ضروری ہے۔
خرگوش کی کہانی سنائی گئی۔ تو شرکاء خوب محظوظ ہوئے۔
بچے اور بڑے سب ہی نے راہیمز سن کر خوشی کا اظہار کیا۔ بلال مقصود
اور ٹیم کی کوشش کو سراہا۔