سندھ ہائی کورٹ کی آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت۔ متعدد درخواستوں کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔
سندھ ہائی کورٹ نے نیب کال اپ نوٹس، اکاونٹس ڈی فریز کرنے اور تحفظ فراہم کرنے سمیت دیگر درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلی۔ایف آئی آر ختم کرنےسے متعلق درخواست کو عدالت نے زیر دفعہ پانچ سو اکسٹھ کی درخواست میں تبدیل کرکے بینچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے صوبائی حکومت، وفاق یا ادارے کو کسی بھی کارروائی سے روکنے سے متعلق درخواستیں آئینی بینچ سنے گا۔ ہم مشروط طور پر اجازت دے رہے ہیں۔ پہلے آفس طے کرے گا کہ یہ ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ۔