پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

صبانور صبانور

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے  کراچی کے گرجاگھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

  ایسٹر پرمسیحی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں کی گئیں مسیحی برداری کے مقدس تہوار پر گھروں میں مزے مزے کے پکوان بنا کر دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے،

 کراچی کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت ہیں

کراچی میں ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کا آغاز رات سے شروع ہوا دعائیہ تقریبات کے بعد دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں اور مسیحی برداری کے افراد رشتہ داروں اور دوستوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے کیک بھجوا رہے ہیں

 ایسٹر پر خصوصی عبادات کے بعد دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مزیدار کھانوں سے تواضع کی گئی

تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت برابر حقوق حاصل ہیں اور اس وقت حضرت مسیح کے پیار، امن اور قربانی کے سبق کو پھیلانے کی اشد ضرورت ہے

ایسٹر کی تقریبات میں میں مسیحی برادری نے ملکی ترقی، امن اور بھائی چارے میں اضافے کے لیے دعائیں کیں