پاکستان ریلوے کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ۔ پانچ ماہ میں مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے تینتیس ارب روپے کمائے۔
ریلوے حکام کےمطابق پچھلے سال اسی دورانیہ میں پاکستان ریلوے کو انتیس ارب روپے کی آمدن ہوئی تھی۔ سی ای او ریلوے کا کہنا ہے مارچ دوہزار پچیس تک ایم ایل ون پر گراؤنڈ ورک شروع ہونے کا روشن امکان ہے۔