کراچی گلشن اقبال میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم مبینہ مقابلے کے بعد پکڑے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزموں کو گزشتہ شب نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیا۔گرفتار ملزموں نے چودہ مئی کو راشد منہاس روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران نوجوان کو قتل کردیا تھا۔ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےملزم موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزموں سے برآمد موٹر سائیکل تھانہ گلستان کی حدود سے چھینی گئی تھی۔