کراچی آرٹس کونسل میں میئر، ڈپٹی میئر کا انتخاب۔ باہر کارکنوں میں دنگل شروع ہوگیا۔ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں ایک دوسرےپر پتھراو،، اور نعرے بازی۔ ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔ تین زخمیوں کو جناح اسپتال لایا گیا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی پر آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے چناو کے لئے آرٹس کونسل میں بلدیاتی نمائندوں نے اپنا حق رائےدہی استعمال کیا۔ میئر کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی چناو کی غیر حتمی و غیرسرکاری خبر باہر آئی ،، تو پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں آمنے سامنے آگئے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراو کیا گیا۔ باہر میدان جنگ کی سی کیفیت پیدا ہوگئی۔ دونوں جماعتوں کے کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز اہلکار حرکت میں آئے،، اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔ دونوں جماعتوں کے ارکان کو ایک دوسرے سے دور کردیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ایم پی اے عبدالرشید مائیک لئے کارکنوں کو پرامن رہنے اور نظم و ضبط کی ہدایت کرتے رہے۔پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران آٹھ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اسپتال ذرائع کےمطابق تین زخمیوں کو جناح اسپتال ایمرجنسی وارڈ لایا گیا،، جن میں سے ایک بے ہوش ہے۔