کراچی گلستان جوہر میں موسمیات کے قریب دو مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہاتھ آگئے۔ مشتعل شہریوں نے تشدد کے بعد ملزموں کی موٹرسائیکل جلادی۔ بلدیہ میں پولیس نے مبینہ اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا پولیس کےمطابق کراچی گلستان جوہر میں موسمیات کے قریب دوران واردات رکشہ ڈرائیورنےمبینہ ڈاکووں کوٹکرماری۔ اسی دوران وہاں موجود شہریوں نے دونوں ملزموں کو پکڑ لیا، اور تشدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ مشتعل شہریوں نےمبینہ ڈاکووں کی موٹرسائیکل نذر آتش کردی ۔ پولیس کے مطابق ملزموں کوحراست میں لے کر تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب بلدیہ میں پولیس نے دومبینہ اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔