وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے بوہری برادری کے روحانی پیشوا مفضّل سیف الدین سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر داخلہ کراچی
میں بوہری جماعت خانہ پہنچے اور وہاں بوہری
برادری کے روحانی پیشوا مفضل سیف الدین سے
ملاقات کی ۔ برہان پیلس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں
نے مفضل سیف الدین کو راولپنڈی آنے کی دعوت
دی ہے۔ ہم قرآن و سنت کے خلاف کچھ نہیں سن سکتے ۔ دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو معاف
نہیں کیا جائے گا ۔ پاکستان دہشت گردی کا ہر صورت میں قلع قمع کرے گا ۔ دنیا افغانوں
کے لئے گنجائش پیدا کرے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ
وزیراعظم کو مہنگائی کی فکر ہے۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو مہنگائی میں کمی کے
لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف کا
بیانیہ پاس ہوگیا ،،، تب بھی اگلے پانچ سال عمران خان کے ہی رہیں گے۔