کراچی میں وکلا برادری کی احتجاجی ریلی۔ سندھ بار کونسل کے آفس سیکریٹری
کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔وکلا رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر ملزمان گرفتار
نا ہوئے،، تو وزیراعلیٰ یا گورنر
ہاؤس کا رخ کریں گے۔
سندھ بار کونسل کے آفس سیکریٹری عرفان مہر کے قاتلوں کی گرفتاری
کے لیے کراچی بار ایسوسی کی جانب سے سٹی کورٹ سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔خواتین سمیت وکلا کی بڑی
تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔شرکا سے خطاب میں سندھ بار کونسل کی ایگزیکٹو
کمیٹی کے چیئرمین عرفان دائود نے کہا کہ
عرفان مہر کا قتل وکلا برادری کو
ڈرانے کی کوشش ہے۔کراچی بار کے صدر نعیم
قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ہمیں چوبیس گھنٹے میں قاتلوں کی گرفتاری کی
یقین دہانی کرائی گئی ہے۔اگر ملزمان گرفتار نا
ہوئے،، تو ہم آئی جی سندھ یا سیکرٹری داخلہ کے آفس جائیں گے۔اگر پھر بھی اثر نا ہوا ،،،تو وزیراعلیٰ
یا گورنر ہاؤس جاکر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کریں گے۔