کراچی میں
ایپکااور محکمہ صحت کے ملازمین کا
احتجاج۔ پولیس نے وزیراعلی ہاوس جانے کی کوشش
ناکام بنادی۔
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اور محکمہ صحت کے ملازمین نے تنخواہوں اور اسکیل
بڑھانے کےلیے احتجاج کیا ۔ مظاہرین کی وزیر اعلیٰ ہاوس جانے کی کوشش پر پولیس نے
واٹر کینین بلالی۔ رکاوٹیں لگاکرمظاہرین
کوآگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔ انتظامیہ سے
کامیاب مذاکرات کے بعد ویکسین ویلفیئر ایسوسی
ایشن اور کلرک ایسوسی ایشن نے
احتجاج ختم کردیا۔۔