سندھ حکومت نے کراچی کے گنجان آباد رہائشی علاقے گلستان جوہر میں جوہر چورنگی پر فلائی اوور کی تعمیر کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا ہے

صبانور صبانور

سندھ حکومت نے کراچی کے گنجان آباد رہائشی علاقے گلستان جوہر میں جوہر چورنگی پر فلائی اوور کی تعمیر کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا ہے

سندھ حکومت نے کراچی کے گنجان آباد رہائشی علاقے گلستان جوہر میں جوہر چورنگی پر فلائی اوور کی تعمیر کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا ہے ۔۔ فلائی اوور کو آج سے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا


سندھ حکومت نے رواں سال گلستان جوہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے مجموعی طور پر دو ارب کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے شروع کیئے ۔۔ جوہر چورنگی پر فلائی اوور کی تعمیر اس سلسلے کا پہلا منصوبہ ہے،جوہر چورنگی سے منور چورنگی تک 500 میٹر طویل فلائی اوور کی تعمیر کا کام چھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے،دو طرفہ چار لین پر مشتمل فلائی اوور 58 کروڑ کی لاگت سے تیار کیا ہے ۔۔ فلائی اوور کی تعمیر سے جوہر موڑ سے منور چورنگی کی جانب جانے والی ٹریفک جوہر چورنگی پر رکے بغیر رواں دواں رہے گی، فلائی اوور کو آج ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا ۔۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں سمامہ سے پہلوان گوٹھ کی جانب والے ٹریفک کے لئے انڈر پاس کی تعمیر کا کام جاری ہے اور امید ہے کہ اگلے چار ماہ میں انڈر پاس کو بھی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا