گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کےحکام سے ملاقات

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کےحکام سے ملاقات

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کےحکام سے ملاقات۔کراچی اور شنگھائی سسٹر سٹی معاہدے کو مؤثر اور فعال بنانے پر اتفاق ہوا۔


گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دورہ چین میں  شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کے سیکریٹری جنرل سے  ملاقات ہوئی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا  کراچی کو شنگھائی کی طرز پر جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں  اسمال اور میڈیم انٹرپرائز ، سرکولر ریلوے، بینکاری اور اسپیشل انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہینڈریڈ  انڈیکس اپنی بلند ترین سطح پر ہے، جو چینی سرمایہ کاروں کے لیے بھی ایک سنہری موقع ہے۔ پاکستان، چین کے ساتھ تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ شنگھائی میونسپل گورنمنٹ نے  کراچی کی ترقی میں مکمل تعاون  کی  یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر  مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام اور نئے تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔