کراچی،
گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے گھر کے دروازے پر فائرنگ کر کے پندرہ سالہ لڑکی
کی جان لے لی۔
پولیس کے
مطابق گلستان جوہر بلاک گیارہ میں نامعلوم افراد نے گھر کے دروازے
پر دستک دی۔لڑکی جیسے ہی دروازہ کھول کر باہر آئی تو ملزمان نے پستول تان لی اور ایک گولی ماری جو لڑکی کے سر پر لگی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس
کا دعوی ہے کہ واقعہ
بظاہر ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے ۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل
جاری ہے۔