کراچی کےعلا قے گلشن اقبال میں
لٹیروں نے رقم کی لالچ میں بینک کی اے ٹی
ایم مشین ہی اکھاڑ ڈالی۔ ملزم واردات کے لئے ٹرک بھی چوری کرکے لائے۔ذمہ دار
راہگیر نے مشکوک حرکات دیکھیں تو پولیس کو آگاہ کردیا۔ملزم ٹرک اور مشین چھوڑ
کر فرار ہوگئے، وارادت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی
کراچی
میں گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب راہگیر شہری کی حاضر دماغی سے 40 لاکھ
روپے لٹنے سے بچ گئے۔۔۔بدھ کے روز علی الصبح 5 بجے تین ملزم حبیب بینک کی برانچ
پر شہزور ٹرک کے ہمراہ پہنچے اور رقم کی
لالچ میں اے ٹی ایم مشین ہی اکھاڑ ڈالی۔۔۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی تو ملزم
بغیر واردات کئے موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔۔۔ملزموں کا ٹرک تحویل میں لےکر
تحقیقات ہوئی تو پتہ چلا کہ ٹرک گذشتہ شب ہی تھانہ سرسید کی حدود سے چوری ہوا
تھا۔۔۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہم
نیوز سامنے لے آیا
فوٹیج میں نمایاں ہے کہ ملزم ٹرک لے کر صبح 5 بجکر 31 منٹ پر بینک
پہنچے اور یک ملزم 5 بجکر 32 منٹ جبکہ دوسرا ملزم 5 بجکر 33 منٹ پر اے ٹی ایم بوتھ
میں داخل ہوا۔۔۔ ملزموں نے شناخت چھپانے کے لئے چہرے پر سرجیکل ماسک اور سروں پر
ٹوپیاں لگا رکھی تھیں جبکہ اے ٹی ایم مشین اکھاڑنے سے قبل ملزم نے بوتھ میں نصب سی
سی ٹی وی کیمرے کا رخ گھمادیا۔۔۔پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی
تلاش شروع کردی گئی ہے۔۔۔