کراچی لانڈھی میں آئل ٹینکر الٹنے سے سڑک تیل سڑک پر بہہ گیا۔ حادثے کے مقام کو سیل کر کے ٹینکر کو کرین کی مدد سے ہٹایا گیا۔
لانڈھی چار نمبر پر پچاس ہزارلیٹر خام تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔ پولیس نے حادثے کے مقام کو گھیرے میں لے کر ،، عوام کو وہاں سے دور کردیا گیا۔ ٹینکر ٹنڈو محمد خان سے پاکستان آئل ریفائنری جارہا تھا۔بعد میں کرین کی مدد سے ٹینکر کو سڑک سے ہٹایا گیا،، اور سڑک پر پھیلے خام تیل پر مٹی ڈال دی گئی۔